دہشتگردوں نے حملہ معصوم بچوں پر نہیں پوری قوم پر کیا ہے‘ڈی جی ڈبریشن سیل

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:55

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) دہشتگردوں نے حملہ معصوم بچوں پر نہیں پوری قوم پر کیا ہے حملہ بزدلانہ کاروائی ہے واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہو تا جن دہشتگردوں نے معصوم طلباء کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی وہ انسان نہیں درندے ہیں ہمارے حوصلے ایسی کسی بھی بزدلانہ کاروائیوں سے پست نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل لبریشن سیل آزاد کشمیر ندیم حسین قاسمی نے آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنا بہادری نہیں بلکہ بزدلی کی انتہا ہے قوم کا مورال بلندہے اور قوم دہشتگردوں کے خلاف نمبر دآزما ہے ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشتگردوں کے حملے عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے دہشتگردوں کی سفاکی نے مذہب کے نام پر قتل و غارت گری کرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ظالم اور شر پسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں واقعہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :