سانحہ پشاور کے زخمی طلباء گہرے صدمے میں۔۔۔ مگر حوصلے بلند!!!

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:54

سانحہ پشاور کے زخمی طلباء گہرے صدمے میں۔۔۔ مگر حوصلے بلند!!!

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والے بچوں کا کہنا ہے کہ بچھڑے دوست بہت یاد آتے ہیں،آنکھوں کے سامنے ہمارے دوستوں اور بھائیوںکو گولیاں مار کر شہید کیا گیا اور یہ وقت ہم کبھی بھی نہیں بھول سکتے۔

(جاری ہے)

زخمی بچوں نے کہاکہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ٹھیک ہو کر ایک بار ہم سکول جائیںگے اور ان دہشت گردوں کا قلم کے ذریعے مقابلہ کرینگے۔ ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد شہید دوستوں کی قبروں پر جائیںگے اور انہیں سلامی پیش کرینگے۔ ایک طالب علم نے کہا کہ میں نے ایک گولی کھا لی ہے، اب گولی سے ڈروں گا نہیں۔

متعلقہ عنوان :