دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی بجائے سرقلم کرنے کی تجویز!!!

جمعہ 19 دسمبر 2014 12:00

دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی بجائے سرقلم کرنے کی تجویز!!!

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت نے سانحہ پشاور کے بعد انسداد دہشت گردی کے موجودہ قوانین میں تبدیلیوں اور سزائے موت کے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پھانسی پر دنیا بھر کے اعترازات کے بعد مجرمان کا اسلامی قوانین کے تحت سر قلم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جسکے لئے اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ اسکی باقاعدہ قانون سازی بذریعہ پارلیمنٹ یا بذریعہ آرڈیننس بھی کی جا سکتی ہے۔ دہشت گردوں کو تیز ترین سزا دلوانے کیلئے عدالتی طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے، اور فاسٹ ٹریک اینٹی ٹیرررسٹ کورٹس کے قیام کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے، جو صرف 10روز میں فیصلے سُنائیں گی۔ اسکے علاوہ کراچی اور فاٹا میں فوجی عدالتوں کے قیام کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔