مختلف شہروں میں حساس اداروں کی کارروائی ، اہم کمانڈروں سمیت 13 دہشتگرد ہلاک
جمعہ 19 دسمبر 2014 11:47
کراچی/ گجرات/ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) ملک کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مقابلے میں دس دہشت گرد مارے گئے ، مارے جانے والوں میں کالعدم تنظیموں کے کمانڈر اور ان کے دست راست بھی شامل ہیں ، دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ماڑی پور کے علاقے مشرف کالونی میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے آپریشن کیا ۔ رینجرز ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ اور کریکر حملے کئے ۔ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے جن میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر عابد مچھڑ بھی شامل ہے ۔ ملزم انچولی بم دھماکا ، سی آئی ڈی بم دھماکے ، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ۔
(جاری ہے)
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ۔
ملزمان سے چار ایس ایم جی ، دستی بم سمیت بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔ دوسرا واقعہ گجرات کے قریب لالہ موسٰی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس اور حساس ادارے کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت دو دہشت گرد مارے گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان گجرات کا امیر افضل عرف فوجی اور اسکا قریبی ساتھی احمد عرف بابا شامل ہیں ۔ مارے گئے دہشت گرد پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔ دوسری طرف زیارت میں پوئی شریف کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گرد مارے گئے ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے ، فائرنگ کے دوران دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق دوسرا سرچ آپریشن سنجاوی میں کیا گیا جس میں تحریک طالبان کا ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔دوسری طرف کوئٹہ کے پاسرا کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.