بھارتی اداکار انوپم کھیرکا دہشتگردوں کے نام کھلاخط

جمعہ 19 دسمبر 2014 11:40

بھارتی اداکار انوپم کھیرکا دہشتگردوں کے نام کھلاخط

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء)انوپم کھیرنیدہشتگردوں کو شیطان سے بھی بدترقراردیدیا، بھارتی اداکاروں کی جانب سے واقعے کی مذمت-بھارت میں پشاور واقعے کیخلاف سخت غم و غصے کا اظہارکیا جارہاہے، بھارتی اداکار انوپم کھیر نے دہشتگردوں کے نام کھلے خط میں لکھا کہ تم شیطان سے بھی بدتر ہو۔ شاعروں نے نظمیں لکھیں اور اداکاروں نے مذمتی بیان جاری کیے۔

ہرمرتبہ جب تم دہشتگردی کرتے ہو میں تھوڑا تھوڑا مرجاتا ہوں!!!
یہ الفاظ ہیں بھارتی اداکار انوپم کھیر کے جنہوں نے دہشتگردوں کے نام کھلے خط میں شیطان سے بھی بدترقراردیا۔ انوپم کھیرنے لکھا کہ آج، جب تم نے ایک سوتیس سے زائد بچوں کو پشاور کے ایک اسکول میں سنگدلانہ قتل کیا تومجھے ڈر ہے کہ میرے اندر مزید مرنے کیلئے کچھ رہا نہیں۔

(جاری ہے)

آج میں نے اس والد کی تصویر دیکھی جس نے بیٹے کو اسکول بھیجنے سے پہلے خود اپنے ہاتھوں سے اس کے جوتوں کے تسمے باندھے۔ غمزدہ باپ کہہ رہا تھا میرے پاس جوتے تو ہیں لیکن بیٹا نہیں رہا، میں اس پر جذباتی نہیں ہوا بلکہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔بھارتی شاعر پراسن جوشی نے کچھ غلط ہے کے عنوان سے نظم لکھی جس میں انہوں نے لکھا کہ جب قلقاریاں سہم جائیں اور جب توتلی بولیاں خاموش ہوجائیں تو سمجھو کچھ غلط ہے ۔