ممبئی حملہ کیس : ذکی الرحمان لکھوی 16ایم پی او کے تحت نظر بند

جمعہ 19 دسمبر 2014 11:22

ممبئی حملہ کیس : ذکی الرحمان لکھوی 16ایم پی او کے تحت نظر بند

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء) ذکی الرحمان لکھوی کو گزشتہ رات 16ایم پی او کے تحت نظر بند کردیاگیا،سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کےلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کوپانچ پانچ لاکھ روپے کےضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :