سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، خیبر ایجنسی میں 18دہشتگردہلاک

جمعہ 19 دسمبر 2014 11:01

سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، خیبر ایجنسی میں 18دہشتگردہلاک

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر 2014ء)خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ کے دوران 18 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں گزشتہ رات جھڑپ ہوئی۔جھڑپ میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے جنکی لاشیں جمرود لیویز سینٹر منتقل کردی گئی ہیں ۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکراسلام سے بتایا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی تحصیل جمرود میں جھڑپ کے دوران فورسز نے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جن کی لاشیں جمرود اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔