سول ایوی ایشن اتھارٹی کی موسم اور دھند کے حوالے سے ایئر لائنز کو ایڈوائزری جاری

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) مسافروں کو پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی صورت میں پریشانی سے بچانے کے لیے پاکستا ن سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے لاہور اور اسلام آباد میں دسمبر کے مہینے میں ہونے والی دھند کے حوالے سے تما م ایئر لائنز کو ایڈوائزری جاری کردی ،تاکہ ایئر لائنز کو موسم کی مناسبت سے اپنی پروازوں کو ری شیڈول کرسکیں۔

پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے محکمہ ایئرٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تمام ایئر لائنز کوجاری کردہ ایڈوئزری محکمہ موسمیات اور نیشنل ویدر اینڈ فورکاسٹنگ کی طرف سے موسم اور دھند کے حوالے سے کی گئی پیشن گوئیوں کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ یڈوئزری کا بنیادی مقصد موسم سرما میں مسافروں کو پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی صورت میں ہونے والی پریشانی اور کوفت سے بچاناہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزی میں ماہ دسمبر میں موسم اور دھند کے حوالے سے مکمل معلومات اور ڈیٹا فراہم کیا گیا اور تمام ایئر لائنز کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ دسمبر کے مہینے میں لاہور اور اسلام آباد کی پرازوں کے شیڈول کو سول ایو ی ایشن کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزی کو مدنظر رکھتے ہوئے ری شیڈول کریں تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور فلائٹ آپریشن بغیر کسی تعطل اور تاخیر کے شیڈول کے مطابق انجام پائے۔

متعلقہ عنوان :