چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے خلاف پھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا خان کی تقرری کے خلاف آئینی رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری آئین وقانون کے مطابق نہیں ۔ ایک شہری شاہد اورکزئی نے چیف الیکشن کمیشنر آف پاکستان جسٹس سردار ضا خان کی تقرری کو چیلنج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست نے عدالت عالیہ میں ایک آئینی درخواست کے زریعے پہلے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری چیلنج کی تھی ۔ عدالت عالیہ کے سنگل بینچ جسٹس اطہرمن االلہ نے چیف الیکشن کمیشنر کی تقرری کے خلاف دائر کی گئی آئینی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو 20 ہزار جرمانہ بھی ادا کیاتھااور اس بناء پر درخواست دائر کی گئی تھی کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اور عدالت کے فاضل جج نے ریمارکس دئے تھے کہ جب پارلیمانی جماعتوں نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف کوئی اعتراض نہیں کیا تو دیگر لو گ کیسے کرسکتے ہیں ۔