اسلام آباد ہائیکورٹ میں انڈیپنڈنٹ میڈیا گروپ کیس کی سماعت وکیل کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے بغیرکارروائی جنوری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں انڈیپنڈنٹ میڈیا گروپ کیس کی سماعت وکیل کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے بغیرکارروائیجنوری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی ہوگئی ۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں انڈیپنڈنٹ میڈیا گروپ آف پاکستان بنا م پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولٹری اتھارٹی (پیمرا)کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اسلام آبا دہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر آذادمیڈیا گروپ کے وکیل اکرم شیخ عدالت عالیہ میں پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ آزادمیڈیا گروپ نے عدالت عالیہ میں پیمراکی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے خلاف سنائی گئی سزااور جرمانے کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیاہواہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :