دھر نہ ختم کر دیا ہے مگر دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘ میاں محمو دالر شید،

پی ٹی آئی اقتدار نہیں ملکی اقدار کی جنگ لڑ رہی ہے ‘دہشتگردی کیخلاف حکو مت کے درست فیصلوں میں انکے ساتھ ہے

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ دھر نہ ختم کر دیا ہے مگر دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘ تحر یک انصاف اقتدار نہیں ملکی اقدار کی جنگ لڑ رہی ہے ‘دہشت گردی کے خلاف حکو مت کے درست فیصلوں میں انکے ساتھ ہے لیکن جہاں حکو مت غلط کام کر یگی اسکی کھل کرمخالفت بھی کر یں گے ۔

اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہ دھاندلی کے خلاف تحر یک انصاف کا احتجاج اور دھرنہ اقتدار نہیں بلکہ ملک میں شفاف انتخابی نظام اور عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو کفیر کردار تک پہنچانے کیلئے دیا مگر اب دہشت گرد ی کے بڑے سانحے کی وجہ سے ہم نے یہ دھر نا ختم کردیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ احتجاج دھر نے کے خاتمے کا مطالبہ یہ نہیں کہ ہم اب دھاندلی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ نہیں کر ینگے بلکہ ہم آج بھی چاہتے ہیں کہ حکو مت دھاندلی کی مکمل تحقیقات کر یں اور جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں انکو آرٹیکل 6کے تحت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی دھاندلی کی جرات نہ کر سکے ۔