Live Updates

فی الفورپشاور کی آل پارٹی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے پر عملدر آمد کویقینی بنائے‘ اعجازاحمدچوہدری،

الیکشن کی دھاندلی ، انتخابی اصلاحات اور دہشت گردی کاخاتمے کا ایجنڈا تحریک انصاف کی ترجیح میں شامل ہے

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جاری دھرنے کے اٹھانے کے فیصلے کاپوری قوم نے خیر مقدم کیا ہے، تحریک انصاف پوری قوم کا شکریہ ادا کرتی ہے ، انہوں نے کہاکہ قوم بے تابی سے مذاکرات کے مثبت نتائج کا انتظار کررہی ہے ، دھاندلی میں ملوث چہروں کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں قرار واقعہ سزا دی جائے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ قوم کے مفاد میں کیا ہے، الیکشن کی دھاندلی ، انتخابی اصلاحات اور دہشت گردی کاخاتمے کا ایجنڈا تحریک انصاف کی ترجیح میں شامل ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ فی الفورپشاور کی آل پارٹی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے پر عملدر آمد کویقینی بنائے، کونٹر ٹیرزازم پالیسی فی الفور تشکیل دے کر اس پر بھی فوری عملدرآمد شروع کیاجائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :