پشاورسمیت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:23

پشاورسمیت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء)پشاورسمیت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جمرات کے روز پشاور، شانگلہ، مالاکنڈ، لوئر دیر اور سوات سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شام 5بجکر14پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت ۔5.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں افغانستان میں تھازلزلے کی گہرائی 100کلومیٹرتھی ۔زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم آخری اطلاعات آنے تک زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔