دہشت گردی کانشانہ بنانے والے سکول کی مرمت کاکام شروع

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:23

دہشت گردی کانشانہ بنانے والے سکول کی مرمت کاکام شروع

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء)دہشت گردی کانشانہ بنانے والے سکول کے مرمت کاکام شروع کردیاگیاہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے 16دسمبرکونشانہ بنانے والے سکول کی مرمت کاکام شروع کردیاگیاہے پاک فوج کے انجینئرزسکول کی مرمت میں مصروف ہیں جبکہ ساتھ ہی سکول کی صفائی بھی کی جارہی ہے ، تقریباًدوہفتے کے وقت میں سکول کی مرمت کاکام مکمل کرلیاجائے گاجبکہ ساتھ ہی سکول میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی سکول کے مختلف اطراف میں نصب کرنے کے علاوہ دیواریں بھی اونچی کی جائیں گی ،واضح رہے کہ دہشت گردوں نے سکول کی دیواریں نہ ہونے کافائدہ اٹھاکرباآسانی داخل ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

سکول 5جنوری تک کھولنے کاامکان ہے ۔قبل ازیں کورکمانڈرپشاورہدایت الرحمان نے جمعرات کے روز متاثرہ سکول کا دورہ کیااورسکول کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا۔