پشاورمیں پھولوں کے جنازے قوم کو حیات دے گئے،اب جاگنا ہوگا‘ محتسب پنجاب جاوید محمود،

محتسب پنجاب آفس میں شہدائے پشاور کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، تمام ایڈوائزر،ملازمین اورسائلین کی شرکت

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) محتسب پنجاب آفس میں آرمی پبلک سکول پشاورمیں شہید ہونے والے بچوں کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔محتسب پنجاب جاوید محمود ، تمام ایڈوائزر، ملازمین اورمحتسب آفس آئے ہوئے سائلین نے فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈوائزر محتسب پنجاب وزیر احمد قریشی نے دعا کرائی جبکہ اس موقع پر محتسب پنجاب جاوید محمود نے کہا کہ پشاور میں بچوں کی شہادت انتہائی کربناک اوراندوہناک واقعہ ہے جس کی وجہ سے پوراپاکستان سوگ میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے پشاور میں پھولوں کے جنازے اٹھائے ہیں جو قوم کو حیات دے گئے ہیں اس لئے اب قوم کوجاگنا ہوگا،وطن عزیز کے دشمنوں کو پہچاننا ہوگااور ہر پاکستانی کو معاشرے سے دہشت گردی اورانتہا پسندی سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :