تمام جماعتوں اور سیاستدانوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، حافظ احمدعلی،

ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ تمام قوتیں اور طبقات مل کر میدان عمل میں آئیں، جے یوآئی کراچی

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی ،امیر کراچی ڈویژن الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی، مفتی محمدحماداللہ مدنی، مولاناغلام مصطفی فاروقی، قاری عبدالحئی شیخ، مولانامشتاق عباسی ودیگر نے عمران خان کی جانب سے دھرناختم کرنے کے اعلان پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے جس کو بھانپتے ہوئے عمران خان نے دانشمندی کا ثبوت دیاہے ۔

یہ بات انہوں نے جے یوآئی کے علاقائی عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مولانامحمدفرحان، سیداقبال علی،غلام دستگیرگجر، غلام صمدانی، ملک علی محمدجاپانی، حافظ بلال، فیضان خانزادہ ودیگر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ دیرآیددرست آید کے مترادف عمران خان نے اچھاکام کیاہے کیونکہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کمزورہورہاتھااور سیاست میں ضد ،انااور ہٹ دھرمی نہیں چلتی ،اس بات کااحساس اب شاید عمران خان کو ہوگیاہے امید ہے اب وہ احتجاجی سیاست کے بجائے ملک وقوم کی خوشحالی اور بہتری کے لئے نرم رویہ اختیارکریں گے اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہ پر چلانے کے لئے اپنی کاوشیں اور کوششیں بروئے کارلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ تمام قوتیں اور طبقات مل کر میدان عمل میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :