پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 4 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہوگئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 4 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 12 دسمبر 2014ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 14 ارب 4 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 9 ارب 34 کروڑ 65 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 69 کروڑ 59 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 12 دسمبر 2014ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے9 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 9 ارب 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھے۔ متذکرہ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے کثیرالجہتی دوطرفہ اور دیگر ذرائع سے 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم بھی موصول ہوئی۔

متعلقہ عنوان :