پشاورایک مرتبہ پھرعالمی برادری اوربین الاقوامی میڈیاکے توجہ کامرکزبن گیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء)آرمی پبلک سکول سانحہ ،پشاورایک مرتبہ پھرعالمی برادری اوربین الاقوامی میڈیاکے توجہ کامرکزبن گیا۔

(جاری ہے)

نائن الیون کے واقعے کے بعدملک میں دہشت گردی کی لہرشروع ہوئی توخیبرپختونخواخصوصاًپشاورفرنٹ لائن پرہونے کی وجہ سے زیادہ متاثرہواجہاں آئے روزدہشت گردی کے پے درپے واقعات نے دنیاکی توجہ حاصل کی اورایک بڑی تعدادمیں غیرملکی میڈیاکے نمائندوں نے پشاورمیں ڈیرے ڈال دئیے بعدازاں حالات میں کچھ بہتری آنے کے بعداس جانب توجہ ہٹ گئی تاہم 16دسمبرکوپشاورکے آرمی پبلک سکول پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 135معصوم بچوں کی شہادت کے واقعے نے عالمی برادری اورملکی وغیرملکی ٹی وی چینلزاوراخبارات کی نظریں ایک مرتبہ پھرپشاورکی طرف موڑدیں اورگزشتہ روزکے واقعے کوعالمی میڈیاجس میں چینلزنے بریکنگ نیوزجبکہ اخبارات نے بڑی بڑی سرخیوں میں شائع کیا۔