جامعہ کراچی،طلبہ الائنس کے تحت جامعہ کراچی میں شہداء پشاور کے لئے قرآن خوانی اور امن واک کا انعقاد

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) طلبہ الائنس کے تحت جامعہ کراچی میں شہدائے پشاور کے لئے قرآن خوانی اور امن واک کا اہتمام کیا گیا ۔قرآن خوانی جامع مسجد ابوبکر کے احاطے میں منعقد ہوئی ،اختتام پر شہدائے پشاور کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی،جس کے بعد ایڈمنسٹریشن بلاک تا سلور جوبلی گیٹ ”امن واک“ کی گئی جس میں ہزاروں طلباوطالبات کے علاوہ بڑی تعداد میں اساتذہ وملازمین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس میں دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ درندہ صفت قاتلوں کو جڑوں سے ختم کرے۔امن واک کا اختتام سلور جوبلی گیٹ پر ہوا ۔بعد ازاں طلبہ الائنس کے صدر قاضی حسیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کی طلبہ تنظیمیں یکجاہیں اور پشاور میں ہونے والی اس دہشت گردانہ اور بزدلانہ فعل کی شدید مذمت کرتی ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :