سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،اسلم بھوتانی ،

وفاقی حکومت اس بارے فوری تحقیقات کرائے، ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:06

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابقہ اسپیکر اسلم بھوتانی نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بارے میں فوری طور پر تحقیقات کی جائیں اور جو لوگ بھی اس میں ملوث ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیں انہوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے پھانسی دینے کے بارے میں جس قانون کی منظوری دی ہے اس سے ملک میں امن وامان بحال ہونے میں کافی مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور پاکستان کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے اس سے پہلے کبھی بھی ایسا واقعہ نہیں ہوا جس میں معصوم بچوں کو لائن میں کھڑا کرکے مارا گیا ہوں ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا پورا حق ہے ۔

متعلقہ عنوان :