چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں ایک سال کے دوران چار ارب روپے کی رقم برآمد کی گئی ،

احتساب عدالت میں 152 ریفرنس دائر کئے گئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:04

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی قیادت میں ایک سال کے دوران چار ارب روپے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد نیب کے تمام افسران پر زور دیا ہے کہ وہ بلا خوف و خطر بدعنوانی کے بڑے کیسز پر سرگرمی سے کام کریں اور عوام کی مدد سے بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے آگاہی اور نیب کی سٹریٹجی پر توجہ دیں۔ پریس ریلیز کے مطابق سال 2014ء کے دوران نیب کی کارکردگی شاندار رہی۔

نیب نے گزشتہ ایک سال کے دوران چار ارب سے زائد کی رقم برآمد کی۔ چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران چار ارب روپے کی رقم برآمد کی گئی اور احتساب عدالت میں 152 ریفرنس دائر کئے گئے۔ بدعنوانی کے خلاف شکایات میں اضافہ بھی نیب پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

پلڈاٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے لئے بڑی تعداد میں لوگ قومی احتساب بیورو پر اعتماد کا اظہارکر رہے ہیں۔

گزشتہ بیس سال کے دوران پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے کا بہترین درجہ حاصل کیا جو نیب کی مربوط کوششوں کے باعث ہوا ہے اور اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مستقل مزاجی سے جدوجہد کر رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے نیب کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے کے لئے سرگرمی سے کوششیں کریں تاکہ یہ رقم اصل متاثرین کو جلد از جلد واپس کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :