چنیوٹ میں ایم کیو ایم کے ضلعی عہدیدار اصغر عباس کے قتل کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل،

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر چنیوٹ میں ایم کیو ایم کے ضلعی عہدیدار اصغر عباس کے قتل کیس کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور خصوصی ٹیموں کے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور وزیراعلیٰ کیس کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔