ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی سندھ کے نائب صدر اوست علی کے بھائی محمد حسین کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک سندھ کے نائب صدر اوست علی کے بھائی محمد حسین کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل دندناتے پھر رہے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان دکھ اور غم کی اس گھڑی میں انکے خاندان اور سوگوران کے غم میں بربر شریک ہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :