معصوم بچوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ،مولانا محمد حنیف جالندھری ،

سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ،حکمران دہشت گردی کے عفریت سے قوم کو نجات دلانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں ، سیکرٹری جنرل وفا ق المدارس

جمعرات 18 دسمبر 2014 23:03

اسلام آباد /مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ،معصوم بچوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ،اس سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ،حکمران دہشت گردی کے عفریت سے قوم کو نجات دلانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار وفا ق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے مکہ مکرمہ سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا ۔

مولانا محمد حنیف جالندھری نے سانحہ پشاور کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیا اور کہا کہ اس سانحہ نے ہر آنکھ نم اور ہر دل کو غمگین کر دیا ،دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان خاص طور پر پاکستانی اس سانحے کی وجہ سے افسردہ ہیں ۔مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ معصوم بچوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ،انہوں نے زور دے کر کہا کہ دین اسلام جب کفار کے بچوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو بے گناہ مسلمان بچوں کو قتل کرنے کا کیا سوال پید اہو سکتاہے ؟۔

(جاری ہے)

مولانا جالندھری نے کہا کہ حکمران ملک وقوم کو دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارہ دلانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ جو پرائی جنگ وطن عزیز میں کشت وخون کا بازار گرم کرنے کا سبب بنی ہے اس سے فی الفور علیحدگی کا اعلان کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :