کراچی آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں کمی ہوئی، پولیس چیف کا دعوی،

شہر میں 60 ہزار پولیس اہلکاروں کی نفری درکار ہے لیکن ہمارے پاس 27 ہزار اہلکار ہیں، غلام قادر تھیبو

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادرتھیبو نے کہا کہ شہر میں آپریشن جاری ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور آپریشن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کی شرح میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 140 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا لیکن اس کے باوجو پولیس کا مورال بلند ہے، شہر میں 60 ہزار پولیس اہلکاروں کی نفری درکار ہے لیکن ہمارے پاس 27 ہزار اہلکار ہیں تاہم نفری بڑھانے کے لیے مزید 3 ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا جارہا ہے۔