ٹڈاپ اسکینڈل: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:57

ٹڈاپ اسکینڈل: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) وفاقی انسدادِ بدعنوانی کی عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفافی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد نے کمرہ عدالت کے باہر نعرے بازی کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے دونوں رہنماؤں کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔