سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں اے این پی کے تحت میں شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے نیچے شمعیں روشن کی گئیں

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں اے این پی کے تحت میں شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے نیچے شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اس موقع پر صوبائی کابینہ،تمام ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریزسمیت کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری کہا ہے کہ ہم آیندہ نسل کو پر امن مستقبل دینا چاہتے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ پورا خطہ امن کا گہوارہ ہوجائے ،کوئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتے مگر اتنا ضرور کہنا چاہتے ہیں کہ صرف اور صرف عوامی نیشنل پارٹی کا یہ موقف رہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی ملکی سالمیت کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے ،اچھے اور برے دہشت گرد کی تمیز کا خاتمہ ہمارے دیرینہ موقف کی جیت ہے ،عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ووٹ دینے سے قبل اس چیز کا جائزہ لیں کہ دہشت گردی کے خلاف اس پارٹی کا موقف کیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ سانحہ پشاور کی مذمت کی مذمت کے الفاظ شاید کسی کے پاس نہ ہوں،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو کمر بستہ ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر نواب خان اور سید حنیف شاہ آغا سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :