عائشہ ابراہیم کی پہلی فیلگ شپ اسٹور کاافتتاح

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء)معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ ابراہیم نے اپنے پہلے فیلگ شپ اسٹورکاافتتاح ہوگیا، عائشہ برائیڈل مشرقی ومغربی ڈریس تیارکرتی ہیں،افتتاحی تقریب کے موقع پرایک خوبصورت فیشن شوکابھی اہتمام کیاگیا، جس میں سات خوبصورت ماڈلز نے نئے اورجدید دولہن کے لباس زیب تن کئے جس کی کریوگرافی معیز کاظمی،اور میک اپ سیب سلون کئے جبکہ پی آر اور ایونٹ کی مینجمنٹ ٹیک ٹواینڈ کلائنٹ مینجمنٹ کی تہمینہ خالد نے انجام دےئے، عائشہ ابراہیم نے اس سے قبل پاکستان کے دیگر شہروں کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور عرب امارات میں اپنے ملبوسات کی نمائش کی ہے، عائشہ ابراہیم کے پاس ایک تجربہ کارٹیم ہے،جس میں فیشن ڈیزائنرز ہیں جوتیار ملبوسات کی وسیع رینج تیارکرتی ہیں، اس موقع پر عائشہ ابراہیم نے کہاکہ میں ایک فیشن ڈیزائنرکی حیثیت سے کوشیش کرتی ہوں کہ کم سے کم وقت میں اچھے لباس تیارکروں میں سمجھتی ہوں کہ فیلگ شپ اسٹور خواتین کی ضروریات کوپورا کرے گی اسکے علاوہ میرے کسٹمرز کومجھے رابطہ کرنے اور اپنی مرضی کے ڈریسیز تیارکرنے میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ میں نے پہلی مرتبہ2014 میں اپنے لان کلیکشن کوبھی متعارف کرواچکی ہوں، فیلگ شپ اسٹور کی افتتاحی تقریب میں فیشن انڈسٹریز سے وابستہ اہم شخصیات، فنکاروں، صحافیوں اور معززین شہرکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔