انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور کرلی،
دوران استغاثہ ایسا کوئی بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکا جس سے میرے موکل کو مجرم ثابت کیا جاسکے ، وکیل ، ملزم کے ممبئی حملوں کی سازش تیار کرنے کے ثبوت موجود ہیں ،ضمانت منظور نہیں ہونے چاہئیں ،استغاثہ چوہدری اظہر
جمعرات 18 دسمبر 2014 22:45
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمے کو 6 سال کا عرصہ بیت گیا ہے اس دوران استغاثہ ایسا کوئی بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکا جس سے ان کے موکل کو مجرم ثابت کیا جاسکے، اگراتنے عرصے میں بھی کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے تو ان کے موکل کا بنیادی حق ہے کہ انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔
وکیل استغاثہ چوہدری اظہر نے درخواست کی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے کی سماعت کے دوران ایسے شواہد عدالت میں پیش کئے گئے ہیں جن میں ملزم کے ممبئی حملوں کی سازش تیار کرنے کے ثبوت موجود ہیں، اس مقدمے میں اب شہادتیں قلمبند ہو رہی ہیں اس لئے ملزم کی درخواست ضمانت منظور نہیں ہونی چاہئے، فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور کرلی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ 26 نومبر 2011 کو ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور بھارت کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید اور ذکی الرحمان لکھوی ملوث ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.