باجوڑ ایجنسی، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید

شتگرد بھاگ رہے ہیں ، حملے ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،وزیراعظم کی مذمت

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:43

خار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی فرائض کی انجام دہی کے لئے علاقے میں گشت کررہی تھی کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کو اڑادیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 3 اہلکار شہید ہوگئے، واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ شہیدوں کے جسد خاکی قریبی اسپتال منتقل کردیئے گئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں اور یہ حملے ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :