پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیوایم کے فاروق ستار اوربابرغوری نمائندگی کرینگے

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی میں ڈاکٹر فاروق ستار اور سینیٹر بابرغوری نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے دونوں ناموں کی توثیق کردی۔