Live Updates

اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد کریں گے،عمران خان

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد کریں گے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں جانے سے متعلق فیصلہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے سانحہ پشاور پر وفاقی حکومت نے عمران خان کو پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت دی گئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ مسائل کا حل پارلیمنٹ میں بیٹھ کر نکالا جائے گا ۔

سانحہ پشاور کے بعد عمران خان نے اسلام آباد میں ایک سو چھبیس روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے سیاسی رہنماوٴں نے خوش آئند قرار دیا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جمہوری عمل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :