پشاور آرمی پبلک سکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاوں لنڈی ارباب میں ادا کر دی گئی

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پشاور آرمی پبلک سکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاوں لنڈی ارباب میں ادا کر دی گئی۔ طاہرہ قاضی ایک بہترین معلمہ ہی نہیں  ایک مثالی ماں بھی تھی۔ پشاور میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی سکول پرنسپل کا نمازجنازہ پشاورکے نواحی علاقے لنڈی ارباب میں ادا کیا گیا،جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ اسی سکول کے اساتذہ بھی اپنی ساتھی کے جنازہ میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

طاہرہ قاضی پشاور کے نواحی علاقے لنڈی ارباب میں پیدا ہوئی۔پشاور یو نیورسٹی سے ایم ایڈ کی ڈگری حاصل کی اور 1970ء کی دہائی سیتدریس کے شعبے سے وابستہ ہوگئیں۔ وہ مختلف تعلیمی اداروں سے منسلک رہیں۔ وہ مامتا کے جذبات سے لبریز ماں اور بہترین معلمہ تھیں۔ طاہرہ قاضی نے 1994ء میں آرمی پبلک سکول کے ساتھ بطور استانی وابستہ ہوگئیں۔ 2006ء سے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتی رہیں اوراسی منصب پر رہتے ہوئے فرض پر قربان ہوگئیں۔