دھرنا ختم کیا پلان سی نہیں، مذاکرات کیلئے انتظار نہیں کرینگے، حکومت ایک دو دن میں تحقیقاتی کمیشن کا اعلان کرے ،جہانگیر ترین

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:42

دھرنا ختم کیا پلان سی نہیں، مذاکرات کیلئے انتظار نہیں کرینگے، حکومت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دھرنا ختم کیا پلان سی نہیں، مذاکرات کیلئے انتظار نہیں کرینگے، حکومت ایک، دو دن میں تحقیقاتی کمیشن کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنا حکومت کی یقین دہانی پر ختم نہیں کیا، عمران خان نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا نواز شریف سے ایسی ہی توقع ہے، مذاکرات کیلئے ہفتہ انتظار نہیں کریں گے، حکومت ایک سے دو دن میں عدالتی کمیشن کا اعلان کرے۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ دھرنا ختم کیا، پلان سی نہیں، وقتی طور پر روکا ہے، حکومت نے وعدہ خلافی کی تو پلان سی حرکت میں آئیگا اس کے بعد پلان ڈی بھی آسکتا ہے، تحریک انصاف نے 3 شہر بند کرکے اسٹریٹ پاور ثابت کردی، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پورا ملک بھی بند کردیں گے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہاکہ پشاور میں نواز شریف اور عمران خان کی علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی