قلعہ سیف اللہ سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں بر آمد ،

تینوں افراد کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشیں ویرانے میں پھینکی گئی تھیں ،ذرائع

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:41

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) قلعہ سیف اللہ سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قلعہ سیف اللہ انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اس علاقے میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع پر جب لیویز اہلکار وہاں پہنچے تو انھیں تین افراد کی لاشیں ملیں۔

(جاری ہے)

اہلکار کے مطابق تینوں افراد کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشیں ویرانے میں پھینکی گئی تھیں۔ تینوں افراد کے جسموں پر تشدد کے نشانات بھی ہیں ان افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ ان افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :