پاکستان دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو ہمارے حوالے کرے ،بھارت

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) بھارت نے ایک مرتبہ پھر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو ہمارے حوالے کرے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت ایم وینکا تیاح نائیڈر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو پشاور سکول میں دہشتگردانہ حملے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے جراتمندانہ اقدامات اٹھانے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں سنجیدہ ہے تو حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو ہمارے حوالے کرے۔