پاکستان کا امریکہ کی جانب سے کیو با سے مذاکرات جاری رکھنے کی پالیسی پر عمل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پاکستان نے امریکی صدر براک اوبامہ کی طرف سے کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے اور اسے تنہا چھوڑنے کی بجائے اس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی پالیسی پر عمل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اس فیصلے کو درست سمت میں ایک قدم سمجھتا ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان 'اقوام متحدہ میں کیوبا کے خلاف عائد پابندیاں اْٹھانے کی مسلسل حمایت کرتا رہاہے ۔ترجمان نے اْمید ظاہر کی کہ امریکہ کے اس فیصلے سے خطے میں امن وسلامتی کے قیام پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :