جماعت الحرار نے پشاور حملے کی مذمت کردی،

حملے میں ملوث نہیں ، افغان طالبان کے بیان کی تائید کرتے ہیں ،احسان اللہ

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) افغان طالبان کی جانب سے مذمت کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ جماعت الحرار نے بھی ان کے بیان کی تائید کردی۔

(جاری ہے)

گروپ کے ترجمان احسان اللہ احسان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اس حملے میں ملوث نہیں اور افغان طالبان کے بیان کی تائید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملا عمر ان کے امیر ہیں اور وہ اس حملے سے متعلق ان کے گروپ کے بیان سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں۔سزائے موت پر عمل درآمد سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ اس سے خوفزدہ نہیں کیوں کہ ان کے کارکنوں کو ویسے ہی مارا جارہا ہے اور وہ جلد اس کا بدلہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :