بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ،

معصوم بچوں کوقتل کرنے کی کوئی مثال نہیں ملتی ،امن وامان کے قیام کیلئے دہشت گردی کے خاتمے کویقینی بنائے جائے ، شرکاء

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے میڈیاسیل کے انچارج آغاحسن بلوچ،مرکزی رہنماء ساجد ترین ایڈووکیٹ اورضلع کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزرغلام نبی مری اوردیگرنے بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام سانحہ پشاورکیخلاف جمعرات کوکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیااس موقع پرمظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھاررکھے تھے اورواقعہ کیخلاف نعرہ بازی کررہے تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے اکابرین نے کئی عرصے قبل یہ واضح کردیاتھاکہ ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کی جائے کیونکہ ہم جوکچھ کررہے ہیں اس کی نتائج ہمیں بھگت ناپڑیں گے مگراس وقت ہمارے اکابرین کی باتیں نہیں سنی گئی جس کی وجہ سے آج ہمارے اپنے ملک کے حالات خراب ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ پشاورکاسانحہ بھی حکمرانوں کی غلط فیصلوں کانتیجہ ہے مگرافسوس کہ اتنے بڑے واقعہ پربھی حکمران نے خاموشی اختیارکررکھی ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کی بجائے بلوچ پشتون قوموں کی تحریکوں کوکمزورکرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے پشاورواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں کوقتل کرنے کی کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ جنرل ضیاء کے مارشل لاء سے لیکرآج تک مذہبی انتہاء پسندی کاراستہ نہیں روکاگیابلکہ حقیقی قوم پرست تحریکوں کوکمزورکرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاوراتنابڑاہے کہ ایک آل پارٹیز کانفرنس سے اس کی تلافی نہیں ہوسکی انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے دہشت گردی کے خاتمے کویقینی بنائے جائے اورافغان مہاجرین کے ملک سے انخلاء کویقینی بنایاجائے کیونکہ ہمارے بہت سے مسائل کی وجہ سے مہاجرین ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی رہنماء نواب امان اللہ زہری کیخلاف کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے گھرپرکئی بارچھاپے مارے جاچکے ہیں جب کہ ان کے نوجوان بیٹے کوشہیدکرنے والوں کو ابتک گرفتارنہیں کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ یہ پارٹی کیخلاف انتقامی کاروائی ہے اسے برداشت نہیں کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ ریکوڈک سمیت بلوچستان کے تمام وسائل کابھرپوردفاع کیاجائیگا اورکسی کو بلوچ قوم کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں جائے گی۔