پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کرلئے، قبضے سے اسلحہ، ہینڈگرنیڈ اور منشیات برآمد

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) پولیس نے جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، ہینڈگرنیڈ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں 85 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 12 بندوقیں، ایک دستی بم، 850گرام چرس، 82 گرام ہیروئن جبکہ 2 بوتلیں شراب کی برآمد کرلی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دہشت گردی میں ملوث 4 ملزمان، قتل کا ایک، دہشت گردی، ڈکیتی 2، غیرقانونی اسلحہ کیس میں 10، منشیات فروشی میں 11، 2 مفرور جبکہ کرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث 9 ملزمان کو فتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :