کراچی سے ملتان جانیوالی زکریا ایکسپریس میں مسافر ہلاک،بلاجواز روکے جانے پر شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کا احتجاج

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:36

دوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) کراچی سے ملتان جانیوالی ذکریا ایکسپریس میں مسافر فوت،بلاجواز روکے جانے پر شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کا احتجاج،تفصیلات کے مطابق کراچی سے ملتان جانیوالی ذکریا ایکسپریس میں لودھراں کا رہائیشی 35سالہ غلام مصطفٰے راجپوت پراسرار طور پر فوت ہوگیا،جسکے سبب ٹرین چار گھنٹے تک دوڑ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہی،تاہم میت کو ایمبولینس کے ذریعے روانہ کرنے کے بعد ٹرین کو روانہ کیا گیا،جبکہ کراچی ایکسپریس کو بارہ گھنٹے اور شالیمار ایکسپریس کو دو گھنٹے تک کھڑا کرنے پرمسافر مشتعل ہوگئے،اور ریلوے ٹریک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا،جس پر اسٹیشن ماسٹر نے ریلوے اور مقامی پولیس کو طلب کرکے مظاہرین کو منتشر کیا،اور ٹرینوں کو روانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :