سانحہ پشاور واقعے پر تیسرے روز بھی کوٹری کے مختلف اسکولوں میں سوگ مناتے ہوئے دعا و قرآن خوانی کا سلسلہ جاری رہا

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:25

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور واقعے پر تیسرے روز بھی کوٹری کے مختلف اسکولوں میں سوگ مناتے ہوئے دعا و قرآن خوانی کا سلسلہ جاری رہاجبکہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور واقعے پر تیسرے روز بھی کوٹری کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں میں عدا و قرآن خوانی کا سلسلہ جاری رہا پاکستان ریلوے ہائی اسکول کوٹری میں شہید معصوم بچوں سمیت دیگر افراد کے لئے دعا مغفرت اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اس موقع پر صدر مدرس نے کہا کہ اللہ تعالی سانحہ پشاور اسکول میں شہید ہونے والے ورثہ کے لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے اور زخمی ہونے والے بچوں اور ان کے والدین کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کوٹری کے ملازمین ومیونسپل آفیسر جاوید جتوئی ،ٹی او فنانس محمد شریف کوٹری سٹیزن آرگنائزیشن کے صدر جہانگیر سہڑو ،اسلم بھوریا،ذاکر بلوچ ،بشیر خاصخیلی ،حاجی تنویرو دیگرکی جانب سے بھی قرآن خوانی کے بعد شماعیں روشن کرتے ہوئے ان کی یاد میں پھول رکھے گئے اور سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی اور لنکر تقسیم کیا گیااس موقع پر مزکورہ افراد نے اپنے خطاب میں پاک فون کی حمایت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ کیا جبکہ دوسری جانب کوٹری المدینہ چوک پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے مین چوک پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :