آرمی چیف نے نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے چھ دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دیئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:25

آرمی چیف نے نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے چھ دہشتگردوں کے ڈیتھ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے چھ دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی طرف سے مذکورہ دہشتگردوں کو موت کی سزا سنائی گئی تھی جس پر عملدرآمد معرض التواء میں تھا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عملدرآمد کی معطلی ختم ہونے کے بعد آرمی چیف نے ان دہشتگردوں کی موت کے پروانوں پر قانون کے مطابق دستخط کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :