کھیلو ں کی سر گرمیوں کے فروغ کیلئے قائم ڈویژنل کمیٹی کا کمشنر کی زیر صدارت اجلاس مختلف ٹورنا منٹ کے انعقاد کا فیصلہ،

انٹر کا لجیٹ اسپو رٹس فیسٹول کا آغاز 6 جنوری سے ہو گا،شہداء پشاور اسکو ل کے نا م سے منسو ب کیا جا ئیگا، کمشنر کراچی

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ انٹر کا لجیٹ اسپو رٹس فیسٹول کا آغاز 6 جنوری 2015سے ہو گا،جس میں مرد خواتین کھلا ڑی حصہ لینگے ، آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے والدین سے اظہا ر یکجہتی کیلئے فیسٹول کو ان کے نا م سے منسوب کیا جا ئیگا،ان خیا لا ت کا اظہا ر انھو ں نے کراچی میں کھیلو ں کی سر گرمیوں کے فروغ کیلئے کمشنر آفس میں قائم ڈویژنل اسپو رٹس کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کے مو قعہ پر کیا ، اجلا س میں ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ روبینہ آصف ،ممبر ایف پی سی سی آئی گلزار فیروز ،انٹر نیشنل ایتھلیٹ نسیم حمید ،اسپو رٹس کنسلٹنٹ نیشنل بینک غلام محمد خان،ایس ایس پی سٹی شیراز نظیر ،سندھ سوئمنگ کی وینامسعود ،سیپ کی قدسیہ کمال ،سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے احمد علی راجپوت ،کراچی چیمبر کے تنویر ہا دی ،سندھ آر چری ایسو سی ایشن کی صدر ثنا علی ،سندھ وومن کی ارم بخاری ،ملا کھڑاکھلا ڑی پہلو ان بہرام خاصخیلی، چیئر مین پاکستان یو تھ اسپو رٹس سید خرم عارف ،ڈپٹی ڈائر یکٹر اسپو رٹس ڈیپا رٹمنٹ شہزاد پر ویز ،صدر ایس اے سید زاہد علی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویسٹ سید شجاعت حسین ،باکسر ایم اصغر ،ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علا وہ دیگر افسران بھی شریک تھے ،کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ انٹر کا لجیٹ اسپو رٹس فیسٹول میں والی با ل ،ٹیبل ٹینس،ہا کی ،کر کٹ ،والی با ل ،میر اتھن ریس سمیت دیگر کھیلو ں کے مقابلے ہو نگے ،انھو ں نے اجلا س کو بتایا کہ پا کستانی ہاکی ٹیم کی شاندار کامیا بیو ں اور عوام کو 18 سال بعد خوشیا ں دینے پر کراچی میں ایک ہا کی ٹورنامنٹ بھی کرایا جائیگا،جو کہ پا کستانی ہا کی ٹیم اور خصوصاًکپتان عمران احمد کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے ان کے نا م سے منسوب کیا جا ئیگا،جس کیلئے نیشنل بینک کے کھیلو ں کے ایڈوائزر غلام محمد خان فوکل پر سن ہونگے،کمشنر کراچی نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹورنا منٹ جیتنے والی اسپیشل بچوں کی ٹیم کو ایک استقبالیہ دیا جا ئیگا،جس کا اہتمام معروف بزنس مین گلزار فیروز کرینگے ،جبکہ ڈائر یکٹرلو کل گورنمنٹ روبینہ آصف فوکل پر سن ہونگی ۔

(جاری ہے)

بو رڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے اشتراک سے نسیم احمد ایتھلیٹک چمپئن شپ کا انعقاد کر یگا،کمشنر کراچی نے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ویسٹ سید شجا عت حسین کو ہدایت کی کہ پبلک اسکو ل ویسٹ کے گراؤنڈ کی حالت کو بہتر بنا یا جا ئے،اجلاس میںآ صف عظیم کو بلا ئینڈ ورلڈ کپ ٹورنا نمنٹ میں پا کستانی ٹیم کا میڈ یا مینیجر بننے پر ،عبدالرقیب کو پا کستان اے کر کٹ ٹیم کا مینجر بننے پر ،اور خالد رحمانی کو پا کستان ٹینس فیڈریشن کا سیکریٹری بننے پر مبا رکبا د دی گئی ،اور اان کی خدمات کو سراہا گیااجلا س کے شرکا ء نے کھیلوں کی سر گرمیو ں کے فروغ میں نما یا ں کر دار اداکرنے پر خرم عارف اور غلام محمد خان کو خدمات کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :