حکمران وسیاست دان بزدلی چھوڑ کر اعلانیہ ظالمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں،بلال سلیم قادری

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سنی تحریک کے بانی محمد سلیم قادری کے صاحبزادے بلا ل سلیم قادری نے کہاکہ نظریہ پاکستان کے مخالف ملک میں دہشت گردی کر رہے ہیں سیاسی جماعتیں خاموش تماشائی بن چکی ہیں حکمران وسیاست دان بزدلی چھوڑ کر اعلانیہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کریں اانہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کی ضرورت ہے دہشت گرد پاکستان کو کمزرو کرنے کی سازش کر رہے ہیں جب تک ان کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا دریں اثنا سنی تحریک کے زیر اہتمام یو م رضا وعرس شہید محمد سلیم قادری سعید آباد بلدیہ ٹاؤن قادری ہاؤ س پر مورخہ 19دسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء انعقاد پذیر ہوگی جس میں جدید علماء کرام ،مشائخ عظام شرکت فرمائیں گے اس کے علاوہ علامہ راحیل رضوی ،علامہ عامر اخلاق شامی مدظلہ اور پیر سید سلطان شاہ قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر نوبت شاہ سرکار بھی شرکت فرمائیں گے خصوصی خطاب امیر سنی تحریک جگر گوشہ شہید اہلسنت علامہ محمد بلال سلیم قادری فرمائیں گے