وزیراعظم اور عمران خان کے مابین جلد ایک اور ملاقات کا امکان،
احسن اقبال کا شاہ محمود سے ٹیلی فونک رابطہ، جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت دیگر امو رپر بات چیت
جمعرات 18 دسمبر 2014 22:14
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مابین ملاقات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین نے دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی ملاقات کیلئے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں ۔
(جاری ہے)
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عمران خان اور نواز شریف کے مابین ملاقات پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال بالخصوص پشاور سانحہ کے بعد ملک کے سیاسی معاملات میں مزید بہتری لانے کیلئے نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات وقت کا تقاضا ہے ۔ ملاقات کے بعد ایک مثبت پیغام دنیا بھر میں جائے گا اور طالبان کیخلاف لڑنے والی ہماری فورسز میں ایک نیا جذبہ پیدا کرنے میں مدد دیگی ۔ ذرائع نے انکشاف ہے کہ یہ ملاقات اگلے چند روز میں ہونے کے امکان ہے جو کہ دونوں طرف سے ملاقات کرنے کا مثبت عندیہ دیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.