میرٹ کے دعوے دھرے رہ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ارکان اسمبلی کو دس دس اساتذہ بھرتی کرانے کا کوٹہ دیدیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:14

میرٹ کے دعوے دھرے رہ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ارکان اسمبلی کو دس ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے اپنے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو دس اساتذہ کو بھرتی کرانے کا کوٹہ دیدیا ہے۔پنجاب میں اس وقت 22ہزار کے قریب اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور ان خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے پہلے ہی درخواستیں طلب کررکھی ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائینگی تاہم اب ان وزارت تعلیم پنجاب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے باقاعدہ ایک فارم تیار کیا گیا ہے دس فارم ہر ایم پی اے کو دیئے گئے جائینگے جو اپنے مسلم لیگی ورکروں کو اساتذہ کی آسامیوں پر بھرتی کرینگے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ تمام اساتذہ کو میرٹ پر اور اہلیت کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا لیکن حالیہ اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ شہباز شریف گورنمنٹ بھی میرٹ کی بجائے اقربا پروری فروغ دینے میں مصروف عمل ہے ۔