دہشتگردی کے خلاف عالمی برادری کو متحد ہوجانا چاہئے ،2015ء کو گلوبل ایکشن کا سال منایا جائے، بان کیمون

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف عالمی برادری کو متحد ہوجانا چاہئے جبکہ2015ء کو گلوبل ایکشن کا سال منایا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کی اختتامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف مزید متحرک کردار ادا کرے اور ایسی سیاسی جماعتوں کا وجود مٹا دیا جانا چاہئے جو کہ اقلیتوں،غیر قانونی تارکین وطن اور مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو بھی نیا گلوبل لینڈ اسکیپ تشکیل دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ادارہ اپنا70واں یوم تاسیس منائے گا تو اس موقع پر ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ دنیا بھر میں خوشحالی اور پائیدار مستقبل کیلئے مثبت جواب دیں ۔۔