دہشتگردی کیخلاف سب متحد ہیں اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، سراج الحق،

حکومت حکمت عملی بنائے،حکومت مخلص اور پرعزم ہو تو ہر مسئلے کا حل موجود ہے، پشاور میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف سب متحد ہیں اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے،حکومت حکمت عملی بنائے،حکومت مخلص اور پرعزم ہو تو ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔جمعرات کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کردیا ہے اور قوم نے ایک ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس حوصلہ افزاء تھا،پارلیمانی لیڈروں نے بال وزیراعظم کی کورٹ میں ڈال دی ہے حکومت پالیسی اور حکمت عملی بنالے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریعت نے سزا اور جزا کا تصور دیا ہے۔اسلام میں جزا اور سزا کا مکمل نظام موجود ہے،مجرم مجرم ہے چاہے وہ مسلمان ہو ،سکھ ہو یا عیسائی ہو اس کا کسی بھی مذہب یا فرقے سے تعلق ہو۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہونی چاہئے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،آئین اور قانون کی بالادستی سے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایکشن پلان کمیٹی میں فرید پراچہ جماعت اسلامی کی نمائندگی کریں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :