کرم ایجنسی سے پنجاب جانے والی گاڑی سے18کلوچرس برآمد،گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:05

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) کرم ایجنسی سے پنجاب جانے والی گاڑی سے18کلوچرس برآمد،گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ ہنگو خان اللہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ پی ٹی سی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی،اس دوران ایک شہزور جو ہنگو سے آرہی تھی،پولیس نے روکنے کا اشارہ دیا تو ڈرائیور نے گاڑی مزید تیز کردی اور کچ بانڈہ کے قریب گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے18کلوچرس برآمد کرکے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :